اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران رونے والے بچے کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلایا۔
تفصیلات کے مطابق محمد ابوبکر ایبٹ آباد جلسے میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملنے آیا تھا ، عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے جلسہ گاہ میں روتا رہا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ابوبکر کو ملاقات کیلئے بنی گالا بلالیا،ننھا بچہ عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور دوبارہ رو پڑا۔
یہ وہ لگاو ہے جو پاکستان کے بچے بچے کوخان صاحب سے ہے۔ کیسے کوئی روک سکتا ہے ایسے لیڈر کو؟
This is the adulation Imran Khan has from even the kids of the nation! Who can stop this phenomenon from taking back his rightful mantle as Prime Minister? pic.twitter.com/SoDKCFC0RY
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 12, 2022
جس پر عمران خان نے ابو بکر کے سر پر ہاتھ رکھااور کہا رونے کی کیا بات ہے؟ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔
ابوبکر نے عمران خان کیلئے انگوٹھی کا تحفہ بھی دیا ، عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی ، اسکے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔