‘ عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا ‘

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے ہمیں عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں وزرا کی جانب سے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء نے بلاول بھٹو کو فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزراء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی میں تسلسل رکھیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے ہمیں عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا فوری حل تب ممکن ہے جب عوام سے رابطہ مضبوط ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں