رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو امریکا ، یورپ اور دیگر حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا، صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کو گرہن عروج پرہوگا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں