کیا آپ نے کبھی کوبرا کو گلاس سے پانی پیتا دیکھا ہے؟

ایک بلیک کوبرا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے گلاس سے پانی کو پی رہا ہے۔

کوبرا کرہ ارض پر سانپ کی سب سے زہریلی نسل میں سے ایک ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔

زہریلے سانپ کی ویڈیو بھارتی آفسر کی ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے پوسٹ کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے کو ایک ساتھ تربوز کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک صارف نے جواب میں گلاس سے پانی پیتے ہوئے کوبرا کی ویڈیو شیئر کر دی ۔

ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا گلاس موجود ہے اور بلیک کوبرا اُس گلاس میں سے پانی پی رہا ہے۔

کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں آپ کنگ کوبرا کو ہاتھ میں پکڑے گلاس سے پانی پیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں