لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ

لاہور: ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہو گا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔

ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں ۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

کار کی غلط پارکنگ پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ پر 2000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔

بغیر لائسنس موٹر کار چلانے پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔

موٹر کار پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل سواروں پر 2000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

کالے شیشے والی گاڑیوں کو 5000 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں پر 2000 روپے کا جرمانہ ہوگا۔

دیگر خلاف ورزیوں پر موٹر کار پر 5000 روپے جبکہ موٹر سائیکل پر 2000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں