کشمیر پریمئیر لیگ میں ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت

کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل ) کی جانب سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پیغام کیلئے ویرات کوہلی کو خط لکھ رہے ہیں کہ وہ ایک میچ ہمارے پاس آکر کھیلے یا ، ایک میچ ہمارے پاس آکر دیکھیں۔

عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا اگلا ایڈیشن یکم اگست سے 14 اگست تک کھیلا جائے گا۔ پہلے سیزن کی طرح مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہی دوسرا سیزن بھی منعقد ہوگا، 14 اگست کو جب پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا جائے تب فائنل ہوگا جو تاریخی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں