راولپنڈی میں لکی ایرانی سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والا بازی گر بخت الله شائقین کو اپنے فن کے جوہر دکھا رہا تھا کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھتا ہوا نیچے جا گرا۔
موت کے کنویں میں بازی گر کیساتھ موجود اس کی بیٹی اور دیگر لوگوں نے اٹھا کر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔
اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حادثے کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے محنت کش بخت اللہ سے موٹر سائیکل لڑکھڑائی جس کے باعث کو شدید چوٹیں آئیں۔
ہائے رے غربت
راولپنڈی ایوب پارک میں موت کا کنواں ایک بزرگ کو نگل گیا پاس کھڑی بیٹی روتی رہی pic.twitter.com/CA9tei0Ffh— خزیفہ کشمیری سدوزئی (@Huzaifa398) May 18, 2022
دوسری طرف راولپنڈی پولیس حادثے سے لاعلم نکلی ہے۔ تھانہ مورگاہ کے ڈیوٹی محرر نے یہ بتایا کہ سرکس میں پیش آئے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ایونٹ آرگنائزر لکی ایرانی سرکس محمد ستار کہتے ہیں کہ حادثے میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑنے والے ملازم کے خاندان کی سرکس انتظامیہ کی جانب باقاعدہ کفالت جائے گی۔