وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.
بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2022
عمرانخان نے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔
“Maryam be careful when taking my name; your husband may get offended,” says Imran Khan@PTIofficial @ImranKhanPTI #ImranKhanLIVE #PTI #MaryamNawaz #MultanJalsa pic.twitter.com/CEoUvSw2AG
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) May 20, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا.
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے. ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا.
خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.
ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف صاحبہ کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے.ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے.@KhSaad_Rafique pic.twitter.com/b4Ube0adFX
— PML(N) (@pmln_org) May 20, 2022
صحافی حامد میر کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم پر تنقید کی گئی. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی باُاخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی ، یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟
جس کا باپ کرپشن پر نکالا گیا ہو اس نے اپنے بیٹے کی تربیت بھی گندی کی۔۔۔۔عمران خان کا منہ نہیں گندا نالا ہے جہاں سے ہر وقت گندگی ٹپکتی ہے۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 20, 2022