مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی قائد مریم نواز شریف کے بارے میں عمران خان کے نازیبا الفاظ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مذمتی قررداد میں کہا گیا ہے کہ ذاتی حملوں کا کلچر بدترین ہے۔ یہ ایوان عمران خان سے فوری معافی کا مطالبہ کرتا ہے۔
مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اس بیان سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے مریم نواز نہیں بلکہ پنجاب کی تمام بیٹیوں کی تذلیل کی ہے۔
Submitted resolution in Punjab Assembly condemning the low words of Imran Khan against PMLN Vice President Maryam Nawaz Sharif. The culture of personal attacking is worst. This house demands immediate apology from Imran Khan pic.twitter.com/u3mfw5g3kP
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 21, 2022
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ذاتیات پر حملوں کا کلچر شرمناک ہے۔ اس شرمناک بیان پر کسی لیگی کارکن نے ردعمل دیا تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہونگے۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان اپنے سنجیدہ رویے پر فوری معافی مانگیں۔
مریم بی بی کے بارے غلیظ اور گندے آدمی عمران نیازی کے گھٹیا بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ اس شرمناک بیان پر کسی لیگی کارکن نے ردعمل دیا تو نیازی خود ذمہ دار ہوگا pic.twitter.com/s13feQyFKk
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 21, 2022