شیریں مزاری کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کی ویڈیو پبلک نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس اہلکار گاڑی سے باہر نکال رہی ہیں، اس موقع پر شیریں مزاری کی جانب سے تھوڑی سی مزاحمت کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے شیریں مزاری کو زبردستی گاڑی سے نکالا اور انہیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر ڈی جی خان ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا، اینٹی کرپشن کی ٹیم ان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں