پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ئی) کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف تمام کارکنان کو ملک گیر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دے دی گئی ہے۔


انہوں نے کارکنان کو ہدیات کی ہے کہ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کرے۔

فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ شیریں مزاری کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو مقدمہ بنایاگیا ہے اس میں کبھی انکو نہ انکوائری اور تحقیقات کے لئے سمن بھیجا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شریں مزاری کی بوگس مقدمہ میں گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کرنے جارہے ہے۔ امید ہے عدالت دن کی روشنی میں حکومتی انتقامی کاروائی کا نشانہ بننے والی شیریں مزاری کے بازیابی کا حکم جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں