اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شیریں مزاری کو تشدد کرکے ان کے گھرکے باہر سے اغوا کیا گیا، شیریں مزاری بہادر اور نڈر خاتون ہیں، ہماری جدوجہد پر امن ہے، آج ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔
Our movement is completely peaceful but this fascist imported govt wants to push the country towards chaos. As if sending the economy into tailspin wasn't enough,they now want anarchy to avoid elections.
Today we will protest and tmrw after CC meeting I’ll announce our Long March— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو لگتا ہےکہ شیریں مزاری کی آواز دباپائے گی تو غلطی پر ہے،کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، امپورٹڈ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے معیشت تباہ کی اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جاناچاہ رہے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں۔