گجرات میں اسپین سے آئی 2 بہنوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار، لڑکیوں کا چچا حنیف بھی شامل ہے، دیگر ملزمان قاصد، عتیق، حسن اور اسفندیار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گجرات پولیس نےافسوسناک واقعہ میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا.ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول بہنیں خاندان میں اپنی زبردستی شادیوں کے خلاف تھیں جس پر مبینہ طور پر بھائی اورچچا نےانہیں قتل کیا۔IG پنجاب نےنوٹس لیتے ہوئے DPOگجرات کو ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپا تھا https://t.co/q1yXJKkSaw pic.twitter.com/r3GhGaI872
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 22, 2022
ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے بھی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے 48گھنٹوں میں چچا اور سگے بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 19 مئی کو اسپین سے پاکستان آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لیکر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے پر رضا مند نہ تھیں۔