لاہور:رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کو پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفی ٰ دے دیا ہے۔ فیصل نیازی نے استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کردیا ہے۔
فیصل نیازی نے کہا ہے کہ اپنے ہوش و حواس میں استعفیٰ دے رہا ہوں ، مسلم لیگ ن سے بہت پہلے راہیں جدا کرلیں تھیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ابھی پہلا استعفیٰ آیا ہے ، اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید اراکین استعفی دیں گے۔
یاد رہے کہ 9 اکتوبر 2020 کو مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جنہیں بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ محمد فیصل خان نیازی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔