پی ٹی آئی کا 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

پشاور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کورکمیٹی کااجلا س ہوا،پی ٹی آئی کور کمیٹی نے لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت کی تبدیلی کیلئےامریکی سازش ہوئی، امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، اس سازش کا علم گزشتہ جون سے ہی تھا، کوشش کرتے رہے کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے۔

عمران خان نے کہا کہ 7مارچ کو امریکی انڈرسیکریٹری نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لونے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گےتوپاکستان کیلئےمسئلے ہوں گے ، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہ ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد پر تھا،ملک آگے بڑھ رہا تھا، 1960کی دہائی کےبعدپہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا، ملک میں ریکارڈفصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں، جب حکومت میں آئے توپاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا، ہم ملک کو مشکل حالات سےنکال رہے تھے کہ کورونا آگیا، ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا ان کاتجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے، مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے، ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا ہے، ہم بھی روس سے30فیصدکم قیمت پرتیل خریدنےکیلئےبات چیت کررہےتھے، موجودہ حکومت کی جرات نہیں کہ روس سےسستاتیل یا گندم خرید سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہا تھا یہ باہر سے پتلے لے کر آ گئے، چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کولایاگیا.÷

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادمارچ کرنےکافیصلہ کرلیاہے، صرف پی ٹی آئی ورکرزکونہیں،پوری قوم کودعوت دےرہاہوں۔ عمران خان نے25مئی کولانگ مارچ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 25مئی کواسلام آبادمیں ملیں گے، ہرشعبےکےلوگ لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں، ہم کسی صورت ان چوروں کوتسلیم نہیں کریں گے، سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجےآپ سے ملوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ ہےکہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کااعلان کریں، اداروں نےکہاہم نیوٹرل ہیں توپھرنیوٹرل رہیں، پولیس، بیوروکریسی اورفوج سےکہتا ہوں ہم توڑ پھوڑ نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں