گورنر پنجاب کی تقرری، وزیراعظم نے دوسری سمری صدر کو بھجوا دی

اسلام آباد: گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں سرد جنگ جاری ہے، صدر عارف علوی وزیراعظم کی ایڈوائس کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔وزیر اعظم نے سمری میں کہا ہے کہ بلیغ الرحمن ہی گورنر پنجاب کے لئے موزوں شخصیت ہیں، صدر مملکت اکتیس مئی تک بلیغ الرحمن کی تقرری کے توثیق کے پابند ہیں۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے اتفاق نہ کیا تو وزیراعظم کی ایڈوائس ازخود لاگو ہو جائے گی ، یکم جون کو حکومت بلیغ الرحمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں