‎عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیخیں پیٹیں روئیں دھمال ڈالیں الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں نے کرنا ہے ۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ کان کھول کے سُن لیں الیکشن کا اعلان ہم نے کرنا ہے ، چیخیں پیٹیں روئیں دھمال ڈالیں الیکش کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں نے کرنا ہے، الیکشن چا ہیے تھا تو تب کرواتے جب اقتدار سے چمٹے ہوئے تھے اور اختیار رکھتے تھے،الیکشن سے متعلق آپ کے پاس اب کوئی اختیار نہیں ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مارچ کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے، ‎عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ‎چار سال میں معیشت کو دھڑن تختہ اور مہنگائی سے عوام کو غریب کرنے والا کیا کرنے آ رہا ہے ؟ ‎ آٹا چینی دوائی کھاد چور کیا کرنے اسلام آباد آرہے ہیں؟‎ڈالر 115 سے 189 پر پہنچانے والا اسلام آباد کیا کرنے آ آرہے ہیں؟ ‎چار سال میں 45000 ہزار ارب کا قرض لینے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎بدترین مہنگائی سے چار سال عوام کی چیخیں نکلوانے والا کس منہ سے اسلام آباد آرہا ہے؟ ‎ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے جھوٹے وعدے کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟‎ 16 فیصد مہنگائی کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ،25 کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہے اور عمران کا اعلان اِ س پہ نیا حملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں