پشاور: ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجہ لائیو) کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Dissent is welcome. Disinformation is not.
Person behind this account (RameezRajaLive) has been traced & apprehended for impersonating the PM & misleading the people.
He confessed it and a case u/s 16, PECA 2016 r/w 419, 505 PPC has been registered.
Law to take its course. pic.twitter.com/7XgPtG52Ol
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 23, 2022
ابوبکر عمر نے کہا کہ ’اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘، صارف (رمیز راجا لائیو ) وزیراعظم کی شناخت استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، اس کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔