ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا،دیگر مقامات پر افسران کو ہدایات ہیں کہ قوت کا استعمال نہ کریں،مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں پولیس پر پتھراؤ اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔


ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پیٍغام میں کہا کہ لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگا دی۔پولیس نے فائربریگیڈکو بلوا لیا۔کچھ جگہوں پر آگ بجھا دی گئی جبکہ مظاہرین نے ایکسپریس چوک میں دوبارہ درختوں کو آگ لگا دی۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں