ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سخت ہدایات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکن ریڈ زون کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں بڑے تحمل سے روکا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی خود موقع پر موجود ہیں۔تمام مظاہرین کو ریڈ زون سے باہر جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے انتہائی اہم نوعیت کی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے دوران عدم دلچسپی اور اپنے فرائص منصبی میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد ایوب کو معطل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مظاہرین ریڈ زون کے اندر داخل ہوگئے۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں بڑے تحمل سے روکا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی خود موقع پر موجود ہیں۔تمام مظاہرین کو ریڈ زون سے باہر جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 26, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے دھرنا ختم کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے جو ریڈ زون میں داخل ہو چکی ہے۔ اس وقت رینجرز اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔