سرگودھا کے تھانہ صدر کی حدود میں مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تین ڈاکوؤں نے چک نمبر 20 شمالی میں راہگیر سے راہزنی کی واردات کی ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا ۔
سرگودھا :تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ
شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تین ڈاکوؤں نے چک نمبر 20 شمالی میں راہگیر سے راہزنی کی واردات کی
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا۔— Sargodha Police (@sargodhapolice) May 26, 2022
بتایا جا رہا ہے کہ مقتول محمد شیر چک 20 شمالی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا .وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی. ،باغ میں چھپے ڈاکوؤں کی فائرنگ پر پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ، فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک نعش ملی۔
پولیس کے مطابق نعش کی شناخت بلال علی کے نام سے ہوئی البتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ،جو کے موقع سے فرار ہو گئے. مقتول محمد شیر اور ملزم بلال کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزم گیارہ سے زائد راہزنی و قتل کے مقدمات میں ملوث تھا ۔
ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ اور پسٹل 30 بور برآمد ہوا ہے ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کی تلاش جار ی ہے ۔