شاہد آفریدی ملک کی موجودہ صورتحال پر چپ نہ رہ سکے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘

تفصیل کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔‘شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں