وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور کیلئے 24 اسپیڈو بس دینے کا اعلان

بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بہاولپور کیلئے 24 اسپیڈو بس دینے کا اعلان کردیا۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم نے چولستان میں فوری عوام کو پانی پہنچایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈرنگ اسٹیڈیم میں دوبارہ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے اسٹیڈیم میں فری انٹرنیٹ دیا جو پی ٹی آئی حکومت نے بند کر دیا تھا۔

حمزہ شہبا ز نے کہا کہ عمران خان نے صرف ملک میں انتشار پھیلایا ہے، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر اور وسائل استعمال کیے، عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر احتجاج کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگوں نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر تشدد بھی کیا اور اسلام آباد میں گرین بیلٹ کو آگ لگائی۔

حمزہ شہباز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو تمہیں جیل بھیج دیں گے، تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے اب ایک ٹچ رہ گیا ہے وہ ہم دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں