پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

مہنگائی کے باعث آمدنی سکڑ گئی اور خرچہ بڑھ گیا ہے، شہری بے حد پریشان ہیں ۔

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جس کے باعث شہری بے حد پریشان ہوگئے ہیں۔شہری پریشان ہیں کہ بجلی کے بل بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں، سکول کی فیس دیں یا پھر گوشت ،سبزی خریدیں۔

پھل، سبزی، 20سے 30روپے جبکہ گھی 20روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے ۔آٹے کی قیمت بھی 3روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

دوسری طرف پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں