نائیجیریامیں چرچ کے باہر کھانے کی تقسیم پر بھگدڑ، 31افراد ہلاک

نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہار کورٹ شہر میں ایک چرچ میں منعقدہ ایک خیراتی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس وجہ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہار کورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے یہ بتایا کہ گرجا گھر میں کھانا لینے آئے سیکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے کہ جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا اور کئی افراد نے پورٹ ہار کورٹ پولو کلب میں رسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کے روز سے ہی قطاریں لگا لیں تھیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پورٹ ہار کورٹ پولو کلب کے مقام پر سالانہ کی بنیادوں پر اس چرچ کی جانب سے خیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ آج لوگ وہاں جلدی آگئے تھے اور ان میں سے کچھ کی طرف سے بے صبری کے مظاہرے سے بھگدڑ مچی، پولیس جائے وقوع پر موجود ہےاور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں