عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، حکومت آج گری یا کل گری۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن جعلی حکمران ہر وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کاکہنا تھا کہ عوام کی ایک ہی دہائی ہے کہ اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں، عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا لیکن آج مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں