قتل سے قبل سدھوموسے والا نےسعدیہ خان کو کونسی کو ویڈیو بھیجی تھی ؟

انڈین گلوکار سدھو موسے والا نے اپنے قتل سے صرف دو ماہ قبل ہی پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کو ایک خصوصی ویڈیو بھیجی تھی اور ان کے قتل کے بعد اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے ۔

گلوکار سدو موسے والا نے اپنی موت سے قبل پاکستانی ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ فیم اداکارہ سعدیہ خان کو ایک ویڈیو بھیجی تھی وہ دراصل ان کے دوست کی تھی جو کہ سعدیہ کا فین ہے اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکررہا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں سدھو خود تعارف کرواتے ہوئے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ’یہ پاکستان سے آپ کی پسندیدہ سعدیہ خان ہیں، کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر ان کے دوست کا کہنا تھا کہ کہ ‘میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اورآپ سے ملنے کی خواہش بھی رکھتا ہوں’۔

اداکارہ نے انسٹااسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں یہ لکھا کہ ‘زندگی بہت غیریقینی ہے، سدھو موسے والا نے مرنے سے 2 ماہ قبل مجھے اپنے دوست کی یہ ویڈیو بھیجی تھی اور آج میں نے یہ خوفناک خبرسنی کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے’۔

اداکارہ سعدیہ خان نے سدھو موسے والا کے گھروالوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گلوکار کے قتل کا واقعہ پنجاب حکومت کی طرف سے ان سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا اور یہ سیکورٹی بھگونت مان حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کے طورپر واپس لی گئی تھی۔

پنجاب پولیس کے مطابق قتل میں لارنس بشنوئی گینگ ملوث ہے۔ جس کے رکن نے کینیڈا سے ذمہ داری قبول کی ہے اور موسے والا کے منیجرشگن پریت کا نام گزشتہ سال وکی مڈوکھیرا کے قتل میں سامنے آیا تھا اور یہ قتل اسی کا بدلہ بھی لگتا ہے۔

سدھو موسے والا نے پچھلے سال دسمبرمیں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اورچند ماہ پہلے ہی ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹروجے سنگلا نے شکست دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارسدھو کی موت اور ان کے آخری گانے میں مماثلت کے سوشل میڈیا پر تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں