فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 19 فیصد نمو ریکارڈ

فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اپریل 2022ء تک کی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 344 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اپریل میں فرانس سے ترسیلات زر کا حجم 41 اعشاریہ 5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 40 اعشاریہ 5 ملین ڈالر اور گذشتہ سال اپریل میں 38 اعشاریہ 7 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 7 اعشاریہ 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں