یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کردیا گیا جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی، مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں