چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے، شیخ رشید

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے. اگر یہ سمجھتے تھے کہ نومبر میں عمران خان ایک شخص کو آرمی چیف لانا چاہ رہے تھے ، تو یہ بات غلط ہے ، میں اس کی تصدیق کرتا ہوں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور باپ الگ ہوئے تو سمجھ گیا تھا کہ باپ کا باپ اب ساتھ نہیں، اس لیے اب عمران خان حکومت نہیں رہ سکتی، آپ غصے میں شہباز شریف کو لے آئے، لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے، 25 مئی کو 5 بندے مر گئے یہ خونی نہیں تھا تو اور کیا تھا، سارے برصغیر کی قوتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چلنی.

ان کا کہنا تھا کہ ایک ادارہ میرے ماتحت رہا تھا اس سے امید نہیں تھی کہ مظاہرین کیساتھ ایسا سلوک ہوگا، میں باس سے رینجرز کی شکایت لگاؤں گا، پاک فوج سے میرے تعلقات ہیں لیکن عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں گا، میری بہنوں کے گھر پہلی دفعہ چھاپا پڑا، رانا ثناء اللہ یاد رکھنا. مجھے نہیں معلوم عمران خان کو کس نے اعتماد دیا تھا، عمران خان کہتاہے مجھے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں