معروف انڈین گلوکار KK چل بسے

انڈیا کے مشہور سنگر KK اس دارفانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ وہ کلکتہ میں منعقدہ ایک لائیو شو میں پرفارمنس دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ ان کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ آنجہانی کی عمر 53 برس تھی۔

انڈین حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی رپورٹس بھی یہی ہیں کہ KK کو دل کا دورہ پڑا لیکن اس کے باوجود ان کی باڈٰی کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے کے نے جو بھی گایا اسے اپنی آواز کے جادو سے امر کر دیا۔ بالی ووڈ میں ان کے گائے گیت ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے گجراتی، بنگالی، مراٹھی، مالایالم، کناڈا، تلیوگو اور تمل زبان میں بھی سینکڑوں گانے گائے۔

ان کے مشہور گانوں میں سے میں نے دل سے کہا ڈھونڈ لانا خوشی، کیا مجھے پیار ہے، آنکھوں میں تیری اور تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی سننے والوں کے کانوں میں آج بھی رس گھولتے ہیں۔

کے کے نے انڈین فلم انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم سے کیا تھا۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر شخصیات نے ان کے اچانک اس دنیا سے چلے جانے پر دل دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کلکتہ میں کنسرٹ کے دوران ان کی ایک پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس انہوں نے اپنا مشہور گانا ‘ہم رہیں یہ نہ رہیں’ گایا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں