جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جونی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں 7ہفتوں کے ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس کے علاوہ ڈیپ کی طرف سے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔

خیال رہے کہ جونی ڈیپ اور سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ، 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔

جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا۔دونوں کا دعویٰ تھا کہ ایک دوسرے نے انہیں بدنام کیا ۔ لیکن جونی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا. مقدمہ جیتنے کے بعد ہالی ووڈ اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی،سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی’۔

دوسری طرف جیوری کے فیصلے کے بعد ایمبر ہرڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں