وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حالیہ بیان پر ان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے جیسے بیانات دینے کی ہمت نہ کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ جب میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں، عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don't dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اگر کسی ثبوت کی ضرورت تھی کہ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو ہی اس کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے عمران خان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاست کرو لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی
خیال رہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک بیان اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاک فوج کے تباہ ہونے، جوہری اثاثے چھن جانے اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کی بات کر رہے ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد عمران خان کے اس بیان پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تو وہیں ملک کی معتبر سیاسی شخصیات نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اس ناپاک بیان پر بھرپور احتجاج کریں۔
آصف زرداری کا عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان تاقیامت آباد اور قائم رہے گا۔ پاکستان کو تورںے کی خواہش ہمارے ہوتے کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہادر بنیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھ لیں۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اقتدار کے پیچھے اس قدر نہ بھاگیں صرف اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔
صاف الفاظ میں آئی ایس پی آر نے منع کیا ہوا ہے کہ ملک کے جوہری نظام پر بات نہ کی جائے مگر مجال ہے کہ خان صاحب معاملے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کبھی احتیاط سے کام لیں اور اس موضع پر بات کرنے سے گریز کریں۔،، گمہا پھرا کر بات کر ہی جاتے ہیں۔ pic.twitter.com/8IcCKW81Ny
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 1, 2022
خیال رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو پاک فوج اور پاکستان بھی تباہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر درست فیصلے نہ کئے گئے تو پاکستان کی فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی۔ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو سب سے پہلے جو قومی ادارہ اس کی زد میں آئے گا وہ فوج ہے۔
پی ٹی آئی ٹی چیئرمین نے کہا کہ ساری دنیا کو ہم سے مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم واحد مسلمان ملک ہیں جو ایٹمی قوت کا حامل ہے۔ اس کے بعد ہم سے یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے۔ جب پاکستان ایٹمی طاقت کھو دے گا تو میں آج آپ سے کہتا ہوں کہ ہمارے تین حصے ہو جائیں گے۔