پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب میں صدر شفقت محمود نے طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داریاں دینے پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارک باد دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میری صحت اور سرجری کی وجہ سے یہ وقت ہے کہ میں پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو جائوں۔ لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی گئی میں اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہوں۔
It was an honour and privilege to serve as President PTI Punjab and I thank Chairman Imran Khan for the opportunity. It is time for change due to my surgery and convalescence. I congratulate the new President and will serve the party in whatever capacity assigned
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 3, 2022
شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز ا کی بات ہے اور میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔
Thank you for a large number of messages wishing me well. The update is that after detailed investigation the culprit is inflamed gall bladder. Surgery will take place on Wednesday to remove it. I have great doctors looking after me and inshallah all will be well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 30, 2022
اس سے قبل اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میری خیر خواہی کے پیغامات بھیجنے والے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شفقت محمود نے اپنی اس ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کے پتے کا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔ بعد ازاں سرجری کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں الحمدللہ ان روبصحت ہوں۔