سابق وزیراعظم عمران خان کا آج اسلام آباد آنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے.

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کی وجہ سے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں