سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان اور بنوں میں دو مختلف کارروائیوں میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے ماشبق سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا خیرمقدم کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں