ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

کراچی : نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا تین ڈالر اضافے سے 1854 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں