بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔
نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے. ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں. امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے.
#إلا_رسول_الله_يا_مودي— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) June 6, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی اور بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
I condemn in strongest possible words hurtful comments of India's BJP leader about our beloved Prophet (PBUH). Have said it repeatedly India under Modi is trampling religious freedoms & persecuting Muslims. World should take note & severely reprimand India. Our love for the >
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022