سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق خاندانی ذرائع کا بیان سامنے آگیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ اپنی بیماری (امائلائیڈوسس) کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ بیماری کی پیچیدگیوں سے گزر رہے ہیں، ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی کے لیے دعا کریں۔
Message from Family:
He is not on the ventilator. Has been hospitalized for the last 3 weeks due to a complication of his ailment (Amyloidosis). Going through a difficult stage where recovery is not possible and organs are malfunctioning. Pray for ease in his daily living. pic.twitter.com/xuFIdhFOnc
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 10, 2022
دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔ خیال رہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔