ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران قومی کرکٹر شاداب خان کو کریز پر آ کر سلیوٹ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے محمد وقاص نامی مداح کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
A spectator ran on to field to meet Shadab Khan, crazy! #PAKvWI #PAKvsWI pic.twitter.com/RtROSLIrw2
— Anmol Farya (@Anmol_xk) June 10, 2022
پولیس کے مطابق محمد وقاص نے شاداب خان سے ملاقات کے بعد ہجوم کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسکو باؤنڈری لائن پر پکڑ لیا گیا تھا جس کے بعدوقاص کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکشن 188 سی آر پی سی کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ دفعہ 452 کے تحت ملزم کو جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک تماشائی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں آ گیا تھا، کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ کیا، جس کے بعد آل راؤنڈر نے اس کو گلے لگایا تھا۔