بندریا اپنا علاج کرانے ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

انڈین ریاست بہار میں ایک دلچسپ اور عجیب وغریب واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بندریا اپنا علاج کرانے ڈاکٹر کی کلینک ہر پہنچ گئی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر کا نام احمد بتایا جا رہا ہے جس کے کلینک پر بندریا اپنا علاج کرانے پہنچی۔ بندریا کے ساتھ اس کا بچہ بھی تھا جسے اس نے اپنی چھاتی سے لگایا ہوا تھا۔

ڈاکٹر احمد کا کلینک ریاست بہار کے شہر ساسارام میں قائم ہے۔ بندریا اس کلینک میں اپنے بچے کے ہمراہ پہنچی اور ایک مریض کی طرح ڈاکٹر کے آنے کا انتظار کرتی رہی۔

ڈاکٹر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ بندریا کو اپنے کلینک میں بیٹھا دیکھ کر پہلے تو خوفزدہ ہوا لیکن جب اس نے دیکھا کے اس کے چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں اور ان سے خون بہہ رہا ہے تو سوچا کہ اس کا تو علاج کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بندریا چہرے پر زخم اور خراشیں تھیں۔ میں نے اس کے زخموں پر مرہم اور درد سے آرام کیلئے اسے ٹیٹنس کا ٹیکہ بھی لگایا۔ اس کے بعد بندریا نے مریضوں کیلئے مخصوص بستر پر اپنے بچے کے ہمراہ آرام بھی کیا۔

انڈٰین میڈیا کے مطابق بندریا اور اس کے بچے کو نامعلوم حادثے میں زخم آئے تھے۔ ڈاکٹر نے دونوں کا بغور جائزہ لے کر ان کا علاج کیا۔

ڈاکٹر کی کلینک میں موجود مریض اس بندریا اور اس کے بچے کی ویڈیوز بناتے رہے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں