پنجاب پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ لیہ پولیس نے اپنی مطلقہ سے دوبارہ رشتہ سے انکار پر ساس کی قبر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے اور قبر کی بے حرمتی کرنے والے رمضان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.
لیہ پولیس نے اپنی مطلقہ سے دوبارہ رشتہ سے انکار پر ساس کی قبر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے اور قبر کی بے حرمتی کرنے والے رمضان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی @layyah_police pic.twitter.com/NSMmQt9vn3
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 15, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیہ کی تحصیل چوبارہ کے نواحی چک نمبر تین سو تریسٹھ ٹی ڈی اے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مطلقہ کی جانب سےت شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر سابقہ داماد نے طیش میں آ کر اپنی ساس کی قبر کو پٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے چار سال قبل عاصمہ بی بی کو طلاق دے دی تھی۔اب دوبارہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پیشکش ٹھکرانے پر ملزم آپے سے باہر ہو گیا اوربیس سال قبل وفات پا جانے والی اپنی ساس نذیراں بی بی کی قبر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔