وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ٗ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملک کی موجودہ داخلی ٗ سکیورٹی کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

مزید برآں وزیر اعظم نے آرٹیکل 91کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز صدر پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سنیئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کا اجلاس بھی ہوا جس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور وزراء سے مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں