اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکومتی جماعت کی نئی حکمت عملی اور حقائق سے آگا ہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے فیصلہ ہوا ہے کہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئر مین سینٹ کیلئے حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے اس سلسلہ میں آج شام وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے جس دوران سینٹ ا نتخابات اور دیگر امور پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے، صادق سنجرانی چئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ امیدوار ہوں گے ہفتہ دوپہر 1215 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا آظہار کرے گا ۔ https://t.co/aeMom3CsCD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2021
اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ایک ٹویٹ ٗ ری ٹویٹ کی جس میں اضافہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہفتہ کے دوپہر سوا بارہ بجے دوپہر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اس موقع پر ایوان ایک بار پھر وزیر اعظم پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے گا۔