کریلے ذائقہ میں کڑوے مگر فوائد میں لاجواب

عام طور پر سبزیاں لوگ کھانا پسند نہیں کرتے لیکن سبزیوں کااستعمال آپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ کریلوں کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اس لئے بھی لوگ ان کو کھانا اتنا پسند نہیں کرتے مگر آج جانتے ہیں ان کہ کے لاتعداد فوائد جو آپ کو اس ہری بھری سبزی کے قریب لے آئیں گے۔

کریلوں کی سبزی عام طور پر کم عمر افراد کو اچھی نہیں لگتی اور کچھ بڑی عمر کے لوگ بھی اس سبزی کے کڑوے پن کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتے۔اگر کریلوں کو اچھی طرح پکایا جائے تو پکنے کے بعد بھی ان میں کڑوا پن رہتا ہے لیکن اگر کوئی ماہر شخص انہیں تیار کرے تو لوگ انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کریلوں میں میگنیشم، پوٹاشیم،آئرن، کیلیشیم، وٹامن سی ، فاسفورس ،فائبر، زنک اور دیگر اجزا شامل ہیں، جس کی وجہ سے اس سبزی کے حیران کن فوائد ہوتے ہیں۔

نظام ہاضمہ اور وزن کم کرنے میں مفید

سیلولوز، فائبراور زنک جیسے اجزا سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلا نظام ہاضمہ کے لیے اینٹی بائیوٹک کی دوا کا کام بھی کرتا ہے۔کریلا قبض اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں اور قبض کا سبب بننے والے انفکیشنز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

شوگر کے مرض کے لئے مفید

غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں گلائکوسائیڈ، وائیسین، چارنٹین، پولی پیپٹائڈ پی (پلانٹ انسولین) اور کیراویلوسائیڈزکی بھاری مقدار ہونے کی وجہ سے یہ بلڈ شوگر کو بھی نارمل سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اس کے ساتھ کریلے مسلز کے سیلز کو بھی نارمل رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

خون کی صفائی

جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بھی بہتر کرتا ہے۔

وزن کو کم کرنے میں فائدہ مند

کریلے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرتے ہیں ،جس سے وزن میں جلدی سے کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

جگر کی صفائی

کریلے جگر کی صفائی بھی کرتے ہیں اس میں شامل اجزا جہاں جگر کی صفائی کرتے ہیں، وہاں یہ جگر اور پٹھوں کے علاوہ دیگر جسمانی چربی کو بھی ہٹانے میں مفید ہیں۔

جسمانی توانائی بھی بڑھائے

کریلے کا جوس اکثر پینا جسمانی سٹینما کو بہتر کرتا ہے اور اس کے ساتھ نیند کا معیار بھی بہتر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں