لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی جیتے 5 برس مکمل ہو گئے۔
18جون 2017 وہ دن جب پاکستان نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تاریخ رقم کی۔میچ کی خاص بات سرفراز کی قائدانہ قیادت اور فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری تھی۔محمد حفیظ نے بھی برق رفتاری سے 57 رنز اسکور کئے۔
موجودہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 46 رنز بنائے جبکہ جبکہ اظہر علی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ اننگز کے آخری لمحات میں عماد وسیم نے برق رفتاری سے 25 رنز اسکور کئے اور بھارت کو 339 کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
بولنگ میں فاسٹ بولر محمد عامر بھارت پر قہر بن کر ٹوٹے اور پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ بعد ازاں ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے بھی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لیکر پاکستان کو چیمینئز ٹرافی کے مزید قریب کردیا۔ آل راؤنڈر شاداب حسن نے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 43 گیندوں پر 76 رنز اسکور کئے لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔بھارتی ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹی اور اسطرح پاکستان نے فائنل 180 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یادگار لمحات اور فاتح کپتان سرفراز احمد کی یادوں پر مبنی ویڈیوزشیئرکردیں۔
Five years ago, eighth-ranked 🇵🇰 overcame the odds to record a special #CT17 title victory!
In this presentation, we recall the incredible journey, narrated by the team members, head coach and chief selector 👏
📺 Watch the documentary here ➡️ https://t.co/bFn3JgoNjq pic.twitter.com/sNVIBHM4Tv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 18, 2022
Passion. Ecstasy. Pride. 🇵🇰
🎥 Watch #CT17 winning skipper @SarfarazA_54 recount Pakistan's memorable victory in the final 🙌#WeHaveWeWill pic.twitter.com/eXocKb0AQI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 18, 2022
سابق کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ ہے جس کو کبھی نہیں بھول سکوں گا۔فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کا اسپیل ہمیشہ یاد رہے گا۔