پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں شدید زلزلہ

بدھ کی رات آنے والے انتہائی شدید اور طاقت ور زلزلے کی شدت نے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق انڈیا، پاکستان اور افغانستان تک گیارہ کروڑ نوے لاکھ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ زلزلہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ کابل تک میں بھی محسوس کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں