افغانستان میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 950 افراد جاں بحق اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہوا ہے۔
اس صوبے میں بڑی تعداد میں مکانات ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ یہاں سے آنے والی تصاویر میں زخمیوں کو سٹریچر میں لے جایا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق کہ مرنے والوں کی تعداد اب تک 950 سےزائد ہے تاہم اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
#Earthquake possibly felt 1 min 49 sec ago in #Pakistan. Felt it? Tell us via:
📱https://t.co/LBaVNedgF9
🌐https://t.co/AXvOM7I4Th
🖥https://t.co/wPtMW5ND1t
⚠ Automatic crowdsourced detection, not seismically verified yet. More info soon! pic.twitter.com/aIywapCWVb— EMSC (@LastQuake) June 21, 2022
افغانستان کے مقامی اخبار ت کے مطابق زخمیوں کی تعداد بھی 500 سے زائد ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی شہر خوست سے 44 کلومیٹر دور تھا۔ افغانستان، پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام پکتیکا میں جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔
یک منبع حکومتی به طلوعنیوز تایید میکند که در نتیجه یک زمین لرزه در چندین ولایت به شمول خوست و پکتیکا بیش از ۱۰۰ تن جان باختند و بیش از ۲۵۰ تن دیگر زخم برداشته اند…۲/۱#طلوعنیوز pic.twitter.com/MWwYz7UKJ6
— TOLOnews (@TOLOnews) June 22, 2022
بیان میں افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات پر بھی پاکستان کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اپنے عزم و ہمت کی بدولت افغان عوام مشکل کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔ پاکستانی حکام اور متعلقہ ادارے افغانستان کو اعانت فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں شدید زلزلہ
خیال رہے کہ بدھ کی رات آنے والے انتہائی شدید اور طاقت ور زلزلے کی شدت نے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
At least 300 people have been killed and more than 500 others injured in a magnitude 7.0 earthquake in Paktika province.#Afghanistan #earthquake #paktika pic.twitter.com/quGypQR7gp
— Panra🇦🇪 (@PanraAfg) June 22, 2022
عالمی میڈیا کے مطابق انڈیا، پاکستان اور افغانستان تک گیارہ کروڑ نوے لاکھ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ زلزلہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ کابل تک میں بھی محسوس کیا گیا۔