کراچی : انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو کر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
ڈالر کے مقابلے روپے کی بےقدری آج بھی جاری رہی، انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو کر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 215 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/uvJVyHFf0A pic.twitter.com/wfBu9sZALe
— SBP (@StateBank_Pak) June 22, 2022
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک اب مکمل طور پر آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر انحصار کر رہا ہے۔ روپے کی قدر روزانہ کم ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عالمی ادارے سے معاہدے پر دستخط نہیں ہو جاتے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 67 اعشاریہ آٹھ ایک پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 458 اعشاریہ ایک چار پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 11 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار 198 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ کاروبار میں صفر اعشاریہ ایک چھے فیصد کمی دیکھی گئی۔