وزیر اعظم کا آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

سابق صدر و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ انتقل کر گئیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کا انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اہلخانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

چیرمین سیںیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں